0

اپوزیشن سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے مسلسل دوسرے روز بھی تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن جیتنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہی ہیں، میں اسی لیے شفاف انتخابات کیلیے اوپن ووٹنگ کا حامی تھا، ہمارے اراکین سے رابطے ہورہے ہیں مگر ہم متحد ہیں،اپوزیشن کی جانب سے پیسہ اور لالچ کے باوجود سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح عام آدمی اور پسماندہ علاقے ہیں، پہلی مرتبہ پسماندہ علاقوں کو زیادہ ترقیاتی منصوبے دیے جارہے ہیں،عوامی نمائندوں کی جانب سے اٹھائے گئے عوامی مسائل حل کریں گے۔بعد ازاں وزیر اعظم نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ ہو یا قومی اسمبلی، ہماری ترجیح عوامی مفاد ہے، ہمارا مشن فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہونا ہے، ہمیں اسٹیٹس کو اور مافیا کو شکست دینا ہے، ہم لوٹ مار کا بازار ختم کر کے غریب کے حالات بہتر کرنا چاہتے ہیں، ہمارے لوگ متحد ہیں، حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے، سینیٹ میں اکثریت حاصل کرکے عوامی مفاد کی قانون سازی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں