0

اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے لئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے, فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹوں بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھنڈیں گے جس سے ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایک روز باقی ہے اور انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی بدھ کو سینیٹرز کا چنا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں