0

پی ایس ایل 6؛ کورونا کے مزید 3 مریض سامنے آگئے، تعداد 4 ہوگئی


کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد پی ایس ایل 6 کے بائیو سیکور ببل میں مزید تین کورونا کے مریض سامنے آگئے۔پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والے میچ میں تما شائیوں کے لیے ایس او پی پر نظرثانی ہوگی،آرگنائزنگ کمیٹی اہم فیصلے کرے گی اور جمعرات کو ایک بار پھر ٹیسٹ کیے جائیں گے، بائیو سیکور ببل میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی۔ گراونڈ اسٹاف کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں، فرنچائز اونرز بھی ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، پچاس فیصد کراڈ کو بھی آنے کی اجازت ہو گی۔سمیع برنی کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ببل کیلییبہترین انتظامات کیے گئے تھے، آج شام کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا، اب تک 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے گئے ہیں، ان میں سے تین پازیٹیو آئے ہیں۔ ٹیسٹ پازیٹیو آنے والوں میں دو غیر ملکی کھلاڑی اور ایک سپورٹنگ اسٹاف شامل ہے۔ ایک کھلاڑی کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہے، کورونا پازیٹیو آنے والوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے، براڈ کاسٹنگ کریو میں شامل 100 سے زائد عملے کا ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں