0

سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا


ریاض: سعودی اتحاد نے حوثی باغیوں کا جنوبی شہر جازان پر میزائل حملہ ناکام بنا دیاعرب میڈیا کے مطابق سعودی شہر جازان پر حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا جس کو سعودی عرب اتحاد نے ناکام بناتے ہوئے تباہ کردیا جب کہ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔سعودی عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش جنگی جرائم کے دائرہ کار میں آتی ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی سعودی عرب کے صوبے جازان میں حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں