0

سمندر کی 11 ہزار میٹر گہرائی میں پہنچنے والا نرم اور خودکار روبوٹ


بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے سمندر کی انتہائی گہرائی میں تحقیق کیلیے ایسا خودکار روبوٹ تیار کرلیا ہے جو بہت نرم ہونے کے علاوہ آزادانہ انداز میں تیر بھی سکتا ہے۔حالیہ تجربات کے دوران اس روبوٹ کو سمندر کے سب سے گہرے مقام ماریانا ٹرینچ میں تیرا کر آزمایا گیا ہے۔ یہ مقام 10,900 میٹر (تقریبا 11 ہزار میٹر) گہرائی میں واقع ہے۔ قبل ازیں ابتدائی تجربات میں اسے بحیرہ جنوبی چین کی 3,224 میٹر گہرائی میں کامیابی سے تیرایا گیا تھا۔بتاتے چلیں کہ ہم جیسے جیسے سمندر کی گہرائی میں اترتے جاتے ہیں، ویسے ویسے پانی کا دبا بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ ماریانا ٹرینچ کی گہرائی میں یہ زمینی سطح پر ہوا کے دبا (کرہ ہوائی کے معیاری دبا) سے 1,071 گنا زیادہ ہوجاتا ہے۔ یہ دبا اتنا زیادہ ہے کہ جس پر انسان تو کیا، سطح زمین پر رہنے والا کوئی بھی جانور زندہ نہیں رہ سکتا۔اس کے باوجود، اب تک کی چند ایک تحقیقی مہمات کے دوران سمندر کی ان گہرائیوں میں کئی طرح کے جاندار دریافت ہوچکے ہیں جو سطح زمین پر پائے جانے والے جانوروں اور پودوں کے مقابلے میں خاصے مختلف بھی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں