0

ملک میں کورونا وبا کا ایک اور ہلاکت خیز دن، مزید 64 افراد جاں بحق


اسلام آباد: ملک میں کورونا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک مرتبہ اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مجموعی طور پر 40 ہزار 473 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک اس وبا کی تشخیص کے لیے 90 لاکھ 97 ہزار 413 ٹیسٹس کئے جاچکے ہیں۔ملک بھر میں مزید ایک ہزار519 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، اس طرح ملک میں اب تک 5 لاکھ 85 ہزار 435 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔ سندھ 2 لاکھ 58 ہزار904، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار191، اسلام آباد میں 44 ہزار921، خیبر پختونخوا میں 73 ہزار7، بلوچستان میں 19 ہزار 84، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں