0

وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا


اسلام آباد: قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہفتے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لیں گے تو 181 اراکین ان کی حمایت میں کھڑے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے اور تمام ارکان قومی اسمبلی کو ہفتے کو ہونے والے اجلاس تک اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔وزیراعظم کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام ارکان اسلام آباد میں رہیں گے۔ چیف وہیپ عامر ڈوگر نے تمام ارکان کو وزیراعظم کا پیغام پہنچا دیا، تمام ارکان کو آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں