0

کورونا وائرس دل کے خلیوں کو بھی ہلاک کرتا ہے، تحقیق


سینٹ لوئی: امریکی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس صرف پھیپھڑوں ہی پر نہیں بلکہ دل کے پٹھوں پر بھی حملہ آور ہوتا ہے اور ان میں موجود خلیات کو موت کے گھاٹ اتارتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی بڑی تعداد ایسے مریضوں پر مشتمل ہے جو دل کی کسی نہ کسی تکلیف یا بیماری کے باعث موت کا نوالہ بن گئے۔اس تحقیق سے پہلے تک زیادہ تر ماہرین کا کہنا تھا کہ ناول کورونا وائرس انسانی پھیپھڑوں اور نظامِ تنفس کو متاثر کرتا ہے جس کے باعث دل پر خون پمپ کرنے کیلیے زیادہ دبا بڑھتا ہے جو شدید حالات میں موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔بہ الفاظِ دیگر، کووِڈ 19 کے مریضوں میں دل کی تکلیف کو اموات کی ثانوی وجہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔تاہم واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن، سینٹ لوئی میں انسانی دل کے خلیات پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس حقیقت میں انسانی دل کے خلیوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔خلیاتِ ساق (stem cells) کی مدد سے حاصل کیے گئے، دل کے مختلف خلیات کو ٹیسٹ ٹیوب میں کورونا وائرس سے متاثر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں