0

ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کردیا


اسلام آباد: ایم کیوایم قیادت کا کہنا ہے کہ ہمیں موجود گورننس نظام پر تحفظات ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں آنے والے وفد میں امین الحق،کشورزہرا اور ایم کیو ایم کے تمام ارکان اسمبلی شریک تھے، جب کہ شاہ محمود قریشی،شفقت محمود،اسد عمر پرویز خٹک بھی ملاقات میں موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موجود گورننس نظام پر تحفظات ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ایم کیوایم قیادت کا کہنا ہے کہ ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ عوام کو ڈلیور کر سکیں، ہماری وزیراعظم سے کوئی ڈیمانڈ نہیں مگر کراچی اور سندھ میں مشاورت میں شامل کیا جائے، 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات کا مسئلہ ہے، بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں