0

سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلے پر ارکان کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ جس کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ کھل کر اظہار کرے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی ارکان نے اجلاس میں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے جب کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان جذباتی ہوگئے۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم صاحب حلقہ ہم سنبھالیں گے لیکن آپ اپنے مقصد پرڈٹے رہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو عوام نے ووٹ کی امانت دے کر ایوان میں بھیجا ہے، آپ ضمیر کی آواز پر فیصلہ کریں، پیسے لے کر ووٹ دینا بدیانتی ہے، سیدھی بات کرتا ہوں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لے کر خود کو بیچا لہذا میں اگر آپ ارکان کی نظر میں غلط ہوں تو بے شک میرا ساتھ چھوڑ دیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ایک مقصد لے کر سیاست شروع کی ہے، میں جمہوریت اور آزادی رائے پر یقین رکھتا ہوں جب کہ مجھے کوئی بلیک میل کر کے اپنی بات نہیں منوا سکا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں