0

وزیراعظم کل اپنے بکے ہوئے ارکان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے نتائج کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ارکان بک گئے، اورکل وہ انہی بکے ہوئے ارکان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ضمنی اور سینیٹ انتخابات میں حکومت کو مات دے دی ہے، اب مسلم لیگ (ن) آذاد کشمیر میں بھی کامیابی حاصل کرے گی، مسلم لیگ کا کلچر تبدیل ہو گیا، ہاتھ باندھ کر سب باتیں نہیں سنیں گے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو رائے دی وہ آئین کے تحت دی، آئین میں ترمیم کا نہ ہی الیکشن کمیشن اور نہ ہی سپریم کورٹ کو اختیار ہے، سپریم کورٹ نے وہی پوزیشن تسلیم کی جو الیکشن کمیشن نے لی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں آئینی پوزیشن لی تھی۔لیگی رہنما نے کا کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں اربوں پتی لوگوں کو ٹکٹس دیے گئے، وہاں حکومتی ارکان جیتیں تو الیکشن بالکل ٹھیک ہے، اسلام آباد میں ایک نشست ہار جائیں تو الیکشن ٹھیک نہیں، اب اداروں کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ اداروں کی تضحیک کرنے والے کون لوگ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں