0

کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا


کراچی: جمعے کے روز شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38.3 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ کراچی والوں کو گرمی نے مارچ کے مہینے میں تیور دکھا دیے، شہر میں کئی ماہ کے سرد اور متوازن موسم کے بعد جمعے کو گرم دن ریکارڈ ہوا، اور پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو عبور کرگیا، دن بھر مطلع صاف رہا، جب کہ تیز دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے بڑھ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38.3 ڈگری ریکارڈ ہوا، جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز جمعے کو 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی، اور کہا تھا کہ مارچ کا اوسط درجہ حرارت 32 سے 35 ڈگری کے درمیان رہتا ہے، اس سے قبل 20 مارچ 2010 میں گرم دن ریکارڈ ہوچکا ہے، جس کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں