0

ہمیں کام کرنے دیں اور کیچڑ نہ اچھالیں، الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو جواب


اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی کی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظرانداز نہیں کرسکتے اور نہ ہی ترمیم کرسکتے ہیں لہذا ہمیں کام کرنے دیں اور کیچڑ نہ اچھالیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر خصوصی اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سینٹ کے الیکشن آئین اور قانون کے مطابق کروانے پر ہم خداوند تعالی کے شکر گذار ہیں کہ وہ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئے۔وزیراعظم کا بیان سن کر دکھ ہوا اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن رزلٹ کے بعد میڈیا کی وساطت سے جو خیالات ہمارے مشاہدے میں آئے ان کو سن کر دکھ ہوا، خصوصی طورر پر وفاقی کابینہ کے چند ارکان اور بلخصوص جناب وزیر اعظم پاکستان نے جو کل اپنے خطاب میں فرمایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں