0

رضوان باصلاحیت کھلاڑی ہے اور مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں، سرفراز احمد


کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ بلاوجہ میرے اور رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔نیا ناظم آباد میں شجرکاری کی مہم کے آغاز کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان اور پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کی ٹیم نے پہلے چار میچز میں لگاتارشکستوں کے بعد بھرپور انداز میں فاتحانہ پیش قدمی کا آغاز کیا تھا۔سرفراز احمد نے کہا کہ مجھے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان سے کوئی مسئلہ نہیں، کچھ لوگ بلاوجہ میرے اور رضوان کے درمیان جھگڑے کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، رضوان نے تینوں فارمیٹس کے بعد پی ایس ایل میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلاشبہ رضوان با صلاحیت کھلاڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں