0

پارلیمنٹ ہاس کے باہر لیگی رہنما احسن اقبال کو جوتا پڑ گیا


اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن کو نامعلوم شخص نے جوتا دے مارا۔ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس کا بائیکاٹ کررکھا ہے، اور ن لیگی رہنما پارلیمنٹ ہاس کے باہر احتجاج کررہے ہیں، اس دوران لیگی رہنماں نے پریس کانفرنس بھی کی، تاہم تحریک انصاف کے کارکنان نے لیگی رہنماں کے خلاف نعرے بازی کی۔لیگی رہنماں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان مشتعل ہوگئے اور شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے، مصدق ملک کا گریبان پکڑا گیا، اور مریم اورنگزیب کو بھی دھکے اور گالیاں دی گئیں، جب کہ نامعلوم سمت سے کسی نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا، جو احسن اقبال کے سر پر لگا۔ تمام تر واقعے کی فوٹیج سامنے آئی ہے۔فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ احسن اقبال کارکنان کے نعروں کے جواب دے رہے ہیں جب کہ نامعلوم سمت سے آنے والا جوتا ان کے سر پر لگتا ہے۔واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس جاری ہے، اور پارلیمنٹ ہاس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنماں احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا جو ناصرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی بھی ہے، رات کے اندھیرے میں اجلاس بلانے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا، صدر نے بھی وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں