0

پارلیمنٹ ہاس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی (ن) لیگی رہنماں کو دھکے اور ہاتھا پائی


اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے لیگی رہنماں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو دھکے دیئے جب کہ گربیان بھی پکڑا۔ آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لئے اجلاس ہوگا، جس کا اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کررکھا ہے، پارلیمنٹ ہاس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے رہنماں احسن اقبال، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا جو ناصرف غیر اخلاقی اور غیر قانونی بھی ہے، رات کے اندھیرے میں اجلاس بلانے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا، صدر نے بھی وزیر اعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔لیگی رہنماں کی پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کی اور نعرے بازی شروع کردی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے پلے کارڈز اور پوسٹر بھی اٹھارکھے تھے، تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب تحریک انصاف کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاس جانے والے (ن) لیگی رہنماں کا گھیرا کرلیا، اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی اور کارکنان نے شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے جب کہ ردعمل پر مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا گیا، جب کہ پی ٹی آئی کارکنان نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں