0

پارٹی ساتھ بھی چھوڑدے تب بھی ملک لوٹنے والوں کے خلاف تنہا لڑوں گا، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں جوہوا اس پرمجھے شرمندگی ہوتی ہے۔اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اتحادیوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، ہرمشکل وقت اتحادیوں نے میرا ساتھ دیا، مجھے آپ میں ایک ٹیم نظرآئی، ہماری ٹیم مضبوط ہوتی رہے گی، کئی اراکین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی آئے، پارٹی جب مضبوط ہوتی ہے تومشکل وقت سے نکلتی ہے، قوم اپنے نظریے سے پیچھے ہٹتی ہے تومرجاتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کو پتا ہونا چاہیے کہ پاکستان ایک عظیم خواب تھا، علامہ اقبال کا خواب پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا تھا، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اورزرداری ارب پتی بن جائیں۔ اچھا لگا کہ آپ سب کو سینیٹ الیکشن کے نتائج پردل سے تکلیف ہوئی۔ سینیٹ الیکشن میں جوہوا اس پرمجھے شرمندگی ہوتی ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ بڑا اچھا الیکشن ہوا، اس سے مجھے اورصدمہ ہوا۔ اگریہ اچھا الیکشن ہے تو برا الیکشن کیا ہوتا ہے، ایک مہینے سے پتا تھا سینیٹ الیکشن کیلیے پیسے اکٹھے کیے جارہے ہیں۔ خفیہ بیلٹ کا مقصد حفیظ شیخ کو ہراناتھا، الیکشن کمیشن ایجنسیزسے بریفنگ لیں، پتا چلے گا کہ اس الیکشن میں کتنا پیسا چلا ہے، گیلانی کے وزیراعظم بننے سے پہلے اور بعد کے اثاثے چیک کریں پتا چل جائے گا، ہمارے اراکین کوفون کیے گئے، ووٹ کے بدلے 2 کروڑ کی پیشکش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں