0

پاکستانی طالب علم نے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنالی


کراچی: جماعت نہم کے ایک طالبعلم نے واٹس ایپ طرز کی ایک ایپ تیار کی ہے جس میں بہت سارے آپشن بھی موجود ہیں۔فیڈرل بی ایریا کے رہائشی سید نبیل حیدر جعفری اس وقت نویں جماعت کے طالبعلم ہیں اور اور انہوں نے اپنی ایپ کا نام ایف ایف میٹنگ رکھا ہے۔ اس ایپ کو پانچ فروری کو گوگل ایپ پلیٹ فارم پر رکھا ہے جس کے ورژن ون کو ان تک سینکڑوں افراد ڈان لوڈ کرچکے ہیں۔ چھ مارچ کے 12 بجے تک ایپ کو 180 سے زائد فائیو اسٹار مل چکے ہیں۔ تاہم نبیل نے کہا ہے کہ اس کی ایپ ایک لاکھ سے زائد مرتبہ ڈان لوڈ ہوچکی ہے۔کراچی میں واقع ملک گیر فلاحی تنظیم کے روح رواں ظفرعباس نے اس ہونہار نوجوان نبیل کی ایک ویڈیو بنائی ہے۔ اس میں نبیل نے دعوی کیا ہے کہ ان کی ایپ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہے اور اس میں بصارت میں کمزور افراد کے لیے رنگوں اور فونٹ بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے۔اسی طرح کلربلائنڈ لوگوں کے لیے بھی رنگوں کا ایسا انتخاب رکھا گیا ہے جو وہ باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں