0

پے در پے شکست کا سامنا ہو تو دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے، مریم نواز


لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پے در پے ذلت آمیز شکست کا سامنا ہو اور اقتدار بھی ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے۔سندھ ہاس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ ہاس کے باہر مرتضی جاوید عباسی، شاہد خاقان، احسن اقبال، مصدق ملک اور بالخصوص مریم اورنگزیب کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ سب ٹی وی پر دیکھا لیکن میں حیران نہیں ہوئی، خوشی ہیحکومت کی غنڈہ عوام کو نظر آگئی ہے، اقتدار ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے، مجھے فخر ہے کہ شیروں نے ووٹ چوروں کا مقابلہ کیا،اور بتایا کہ شیر شیر ہوتا ہے اور گیدڑ ہوتا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت نے چند درجن کرائے کے غنڈوں بھیجے جنہوں نے مریم اورنگزیب پر حملہ کیا، آج ہر پاکستانی بیٹی اور ماں کا سر شرم سے جھک گیا اور 22 کروڑ عوام شیم شیم کہہ رہے ہیں، احسن اقبال پر جوتا پھینک کر بدترین بدتمیزی کا مظاہرہ کیا گیا، پی ٹی آئی اپوزیشن میں تھی تو غنڈہ گردی کرتی تھی، آج حکومت میں ہے تو وہی کچھ کیا، ان کی گردنوں کے اوپر سر بھی خالی ہیں، آپ سیکیورٹی حصار کے بغیر نکلیں عوام جوتا لیے کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں