0

بچوں میں ڈپریشن دور کرنے کا فاصلاتی کمپیوٹر پروگرام تیار


امریکہ میں کمپیوٹر پروگرام اورگیمز کے ذریعے بچوں میں ڈپریشن کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ فوٹو: یوریکا الرٹورجینیا: والدین لاکھ نظرانداز کریں لیکن نوعمروں اور دیگر بچے ڈپریشن اور مایوسی کے شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کیفیت کو مکمل طور پر فاصلاتی مدد فراہم کرنے والے ایک مخصوص کمپیوٹرپروگرام سے دور کرنے کا تجربہ کیا گیا ہے جس کے حوصلہ افزا کامیابی ملی ہے۔فلوریڈا اٹلانٹک یونیورسٹی کے تحت چارلس شمٹ کالج آف سائنس کے سائنسدانوں نے ایک کمپیوٹر پروگرام کو استعمال کرتے ہوئے بلوغت کے قریب پہنچنے والے بچوں میں منفی خیالات کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اسی کے ساتھ8سے12برس کے بچوں میں اداسی، بے چینی، آپے سے باہر ہونے اور دیگر کیفیات کا دماغی ای ای جی سے بھی جائزہ لیا گیا ہے۔نفسیات دانوں کے مطابق اس عمر کے بچوں میں سماجی معلومات کے ساتھ ساتھ جذباتی، نفسیاتی اور دیگر کیفیات جنم لیتی ہیں اور وہ اس عمر میں کئی عوارض کے شکار ہوسکتے ہیں۔ اس کی شرح امریکہ سمیت کئی ممالک میں بہت زیادہ ہے۔ اس کی تفصیلات اپلائیڈ نیوروسائیکولوجی ، چائلڈ نامی تحقیق جریدے میں شائع ہوئی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں