0

حیدر گیلانی وڈیو معاملہ؛وڈیو میں نہ پیسوں کا ذکر ہے نہ ہی ٹکٹ دینے کا، الیکشن کمیشن


اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے رکن الطاف قریشی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ علی حیدر گیلانی کی وڈیو میں نا پیسوں کا ذکر ہے اور نہ ہی ٹکٹ دینے کا۔الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی نااہلی اور نوٹیفکیشن روکنے کے معاملہ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی نے سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی آڈیو ٹیپ بھی پیش کردی۔تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی، ایوان میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے 180 جب کہ اپوزیشن کے 160 ووٹ تھے، الیکشن شفاف ہوتے تو حفیظ شیخ بڑے مارجن سے جیت جاتے، لوگوں کو پیسے اور آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کا لالچ بھی دیا گیا، یوسف رضا گیلانی پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو رشوت دیتے رہے، وزیراعظم نے معلومات آنے پر الیکشن کمیشن کو مداخلت کا کہا۔ جس پر ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو مداخلت کا کب کہا گیا ؟ ، علی ظفر نے کہا کہ وزیراعظم نے میڈیا کے ذریعے الیکشن کمیشن کو کہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں