0

نئے فیچر سے واٹس ایپ پر اب بیک اپ چیٹس بھی محفوظ


واٹس ایپ اپنے کلاڈ بیک اپ کی حفاظت کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جسے پاس ورڈ پروٹیکشن کا نام دیا گیا ہے جس سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی۔ اگرچہ واٹس ایپ چیٹس پیغام بھینجنے اور وصول کرنے والے کے درمیان خفیہ ہوتی ہیں، کوئی اور اسے نہیں دیکھ سکتا تاہم یہ تحفظ گوگل ڈرائیو اور آئی کلاڈ پر محفوظ آن لائن بیک اپ میں نہیں ہوتا۔اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ بیک اپ میں بھی اب پاس ورڈ پروٹیکشن فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔اس حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنے آئکلائڈ ڈرائیو بیک اپ تک غیر مجاز رسائی کو روکنے کے لئے اب صارفین ایسا پاس ورڈ ترتیب دے سکتے ہیں جو مستقبل کے بیک اپ کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال ہوگا اور جب بھی صارف بیک اپ چیٹس کو بحال کرے گا تو اسے پاس ورڈ کی ضرورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں