0

سیکریٹری خزانہ کا 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا اعتراف


اسلام آباد: گزشتہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 میں کمی ہوئی۔ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرا، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔سیکریٹری خزانہ نے نیشنل پرائس کمیٹی کو مہنگائی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.57فیصد کمی ہوئی جبکہ اشیائے ضروریہ میں سے 26 کی قیمتوں میں اضافہ اور 7 میں کمی ہوئی۔ وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے ملک میں چینی کی قیمتوں پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کل چینی اور گندم کی درآمد سے آئندہ ہفتوں میں قیمتوں میں کمی آئے گی، گھی اور خوردنی تیل کی دستیابی اور قیمتوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، رواں سال میں چینی کے مطلوبہ زخائر کے حصول کا عمل جاری ہے، رمضان المبارک میں 19 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں