0

پاکستان کی بڑی کامیابی؛ 15 مارچ اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور


اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق پاکستان نے او آئی سی کے 47 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ایک قرارداد پیش کی تھی جس میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منانے کو تجویز پیش کی گئی تھی اور اب پاکستان کی سفارتی کاوشیں رنگ لے آئیں ۔او آئی سی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اسلاموفوبیا پر 15مارچ کو عالمی دن منانے کی قرارداد پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 15مارچ کو عالمی سطح پرمنانے کیلیے او آئی سی کاوشیں کر رہی ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کی حمایت کی ہے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان روکنے کیلیے وزیر اعظم عمران خان نےآواز اٹھائی، اسلامو فوبیا کے رجحان سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے 15 مارچ کی حمایت مسلمانوں کی ترجمانی ہے، یہ دن منانے سے غلط فہمیوں کے ازالے میں مدد ملے گی، ہم بین المذاہب اور ثفافتی ہم آہنگی کے لیے پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں