0

کورونا کی تیسری لہر؛ سندھ حکومت کا صوبے بھر میں نئی پابندیوں کا اعلان


کراچی: حکومت سندھ نے کورونا کی روک تھام کے لئے صوبے بھر میں نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے بعد سندھ حکومت نے بھی نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور محکمہ داخلہ سندھ نے کاروباری اوقات کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے، پابندی کا اطلاق آج رات سے 15 اپریل تک ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھرمیں کاروباری مراکز رات سے 10 بجے بند کرنا ہوں گے اور پابندیوں کا اطلاق تمام کاروباری سرگرمیوں پر ہوگا، مارکیٹس، شاپنگ مالز، شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے، تاہم میڈیکل اسٹورز، کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس کو استثنی حاصل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں