0

لاہور ہائیکورٹ کا شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا سخت نوٹس


لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا نوٹس لے لیا۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے شہباز گل پر حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کے ذریعے ذمہ داروں کو شناخت کرکے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیے کہ پولیس کسی بے گناہ کے ساتھ زیادتی نہ کرے، ہائیکورٹ میں آنے والا ہر شخص قابل احترام ہے، شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے پر تشویش ہے، ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ذمہ داروں کی شناخت کی جائے۔گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی رہنما اور پی ٹی آئی شہبازگل کی لاہور ہائی کورٹ آمد پر لیگی کارکنوں نے ان پر انڈے برسا دیئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں