0

نئی دہلی مسلسل تیسرے سال بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار


نئی دہلی، بھارت: فضائی آلودگی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے آئی کیو ایئر نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 2020 میں بھی مسلسل تیسری بار دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔واضح رہے کہ فضائی آلودگی کا تعین 2.5 مائیکرومیٹر یا اس سے بھی باریک ذرات کی لمبے وقفے تک ہوا میں موجودگی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے جبکہ اسی مناسبت سے ان کا سائنسی نام پی ایم 2.5 رکھا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے فضا میں پی ایم 2.5 ذرات کی زیادہ سے زیادہ محفوظ حد 25 مائیکروگرام فی مکعب میٹر مقرر کی ہے۔کورونا وبا اور لاک ڈان کے باوجود 2020 کے دوران نئی دہلی میں پی ایم 2.5 ذرات کی اوسط فضائی آلودگی 84.1 مائیکروگرام فی مکعب میٹر رہی جو عالمی ادارہ صحت کی محفوظ حد سے بھی 336.4 فیصد زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں