0

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو نیا ایئرچیف مقررکر دیا گیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ائیرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل ظہیر احمد بابر کو نیا ایئرچیف مقررکر دیا گیا ہے جو 19 مارچ کو عہدہ سنھالیں گے اور وزیراعظم عمران خان نے ان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔نئے ایئرچیف کا تعلق گجرات کے گاں سدھ سے ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول ، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے اپنی پڑھائی مکمل کی۔ایئرمارشل ظہیر احمد بابر اِس وقت بطور ڈپٹی چیف انتظامی امور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پائلٹ) برانچ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں