0

اینٹی باڈیز کی کاک ٹیل کورونا وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی مفید


سینٹ لوئی: امریکی سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر ایک سے زیادہ اینٹی باڈیز (ضد جسمیے) ایک ساتھ استعمال کی جائیں تو یہ کووِڈ 19 وائرس کی ان نئی اقسام کے خلاف بھی مثر ثابت ہوسکتی ہیں جو حالیہ مہینوں کے دوران سامنے آئی ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے علاج میں اینٹی باڈی تھراپی یعنی اینٹی باڈیز سے علاج کا تصور پچھلے ایک سال میں خاصا مقبول ہوا ہے۔تاہم وہ اینٹی باڈیز جو ناول کورونا وائرس کی پرانی اقسام کو شکست دینے میں مفید پائی گئیں، وہ علیحدہ علیحدہ طور پر اسی وائرس کی حالیہ اقسام کے خلاف کچھ زیادہ مفید ثابت نہیں ہوسکیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں