0

بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں مداخلت پر روس کو نتائج بھگتنے کی دھمکی


واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کو 2020 کے امریکی انتخاب میں مداخلت کی قیمت چکانی پڑے گی۔
امریکی چینل اے بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ جلد ہی دیکھ لیں گے کہ روسی صدر کو امریکی انتخاب پراثرا انداز ہونے کی کوششوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔خیال رہے کہ منگل کو امریکی انٹیلی جینس رپورٹ میں روس کے صدر ولادیمر پیوٹن پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹروں کی رائے پر اثرا انداز ہونے کے لیے کی گئی کاوشوں میں ملوث ہیں اور اسے انتخابی عمل میں مداخلت قرار دیا گیا تھا۔اس رپورٹ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر نے روس کو نتائج بگھتنے کے لیے تیار رہنے کی تنبیہ کی تاہم ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ جہاں ضرورت ہے وہاں ہم مل کر کام کریں گے جیسا کہ دونوں ممالک جوہری معاہدے اسٹارٹ پر پیش رفت کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں