0

فاسٹ بولر حسن علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اعلان کردہ قومی وائیٹ بال اسکواڈ میں شامل ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل مجموعی طور پر 35 کرکٹرز اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، 16 مارچ کو کروائی گئی اس ٹیسٹنگ میں صرف فاسٹ بولر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں گھر میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 34 افراد جن کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے، قومی اسکواڈ کا تربیتی کیمپ 19 مارچ بروز جمعہ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں