0

موجودہ حکومت ملک کو گٹر میں لے جارہی ہے، جسٹس قاضی فائز عیسی


اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کو گٹر میں لیکر جارہی ہے۔سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس کی براہ راست کوریج کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے ٹرائل کی براہ راست کوریج کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست کوریج سے عدالتی وقار میں کمی آئے گی، عدالتی کارروائی تکنیکی نوعیت کی ہوتی ہے جو عام آدمی سمجھ نہیں سکتا، کورٹ رپورٹرز آسان زبان میں کارروائی عوام تک پہنچاتے ہیں، ججز کے کنڈکٹ پر پارلیمنٹ میں بھی بحث نہیں ہو سکتی، براہ راست کوریج سے ججز کے کنڈکٹ پر عوامی سطح پر بحث ہوگی جس سے ججز عوامی سطح پر مقبول اور شناخت ہوسکیں گے، جس سے خدشہ ہے فیصلے قانونی نہیں مقبولیت پر مبنی ہوں گے، ججز ٹی وی پر نہیں اپنے فیصلوں کے ذریعے بولتے ہیں۔جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ سرینا عیسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے کبھی تصویر نہیں بنی تھی، اب عدالت آتے جاتے میری ویڈیوز بنائی جاتی ہیں، عمران خان اور وزیر قانون نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، جسٹس فائز عیسی کو راستے سے ہٹانے کے لیے غیر قانونی اقدامات کیے، فروغ نسیم نے سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے عہدے کا نا جائز استعمال کیا، میرے ساتھ حکومتی عہدیداروں کا رویہ تضحیک آمیز ہے، اپنی رقم سے خریدی جائیداد راتوں رات میرے شوہر کی بنادی گئی، عمران خان سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہوں، عمران خان میں شکست تسلیم کرنے کا حوصلہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں