0

پاکستانیوں کے لیے جلد کویت کے ویزے کھولے جارہے ہیں، شیخ رشید


لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے کویتی ویزے جلد کھلنے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے 2011 سے کویت کے ویزے بند ہیں جو جلد کھلنے والے ہیں۔ وزارت داخلہ میں 18،18 سال سے بیٹھے افسروں کو تبدیل کریں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے مارچ ملتوی کر کے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے، سیاست میں سکون آیا ہے اور کے روزے گزریں گے، پی ڈی ایم سے کہوں گا کہ اسمبلی میں آئیں، پی ڈی ایم عمران خان کو شکست نہیں دے سکتی، عمران خان سیاسی طور پر ہیوی ویٹ لیڈر ہیں جو ان سے نہیں گریں گے۔ انہوں نے ملک کا کوئی کونہ نہیں چھوڑا جہاں انہوں نے 6 ماہ میں جلسہ نہ کیا ہو، ٹھنڈ سیاست میں سکون آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں