0

پیپلزپارٹی استعفوں کے معاملے پر نو جماعتوں کی رائے کا احترام کرے، فضل الرحمان


پشاور: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے استعفوں سے اتفاق نہیں کیا وہ نو جماعتوں کا احترام کرے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا کا نظام اور انسانیت کی اجتماعی زندگی کا نظام قانون کے بغیرنہیں چلتا، ہمارے ہاں قانون بنانے کے ادارے موجود ہیں، اور قانونکے مطابق فیصلہ دینے کیلئیعدالتیں موجود ہیں، کیا ہماری عدالتیں انصاف فراہم کرنے کے اس معیار پر پورا اترتی ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم نے جلسے کیے اور لوگوں کا جذبہ دیکھا تو لانگ مارچ کا اعلان کیا، 10 میں سے 9 جماعتوں کی رائے تھی کہ لانگ مارچ پر استعفے دیکرجائیں گے، استعفے دیتے تو آدھا ایوان خالی ہوجاتا، پی ڈی ایم میں نو جماعتیں ایک طرف پیپلزپارٹی ایک طرف ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے استعفوں سے اتفاق نہیں کیا اس لئے انہیں مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنا مقف سی ای سی کے سامنے رکھیں، یپلزپارٹی کے موقف کا انتظار ہے وہ نو جماعتوں کی رائے کا احترام کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں