0

ہفتے میں تین مرتبہ جانوروں کو نشانہ بنانے والی شکاری حسینہ


سویڈن: بسااوقات شکار کی عادت ایک بری لت کی طرح ہوجاتی ہے اور سویڈن کی 35 سالہ ایریکا ایگونسن کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ وہ ہفتے میں تین جانوروں کا شکار کرتی ہیں اور اب تک 100 سے زائد جانوروں کو موت کی نیند سلاچکی ہیں۔2018 میں ان کے دوست انہیں شکار پر لے گئے جس کے بعد وہ بھی شکار کی عادی ہوچکی ہیں۔ ایریکا کہتی ہیں کہ انہیں جانوروں کا شکار کرکے سکون ملتا ہے۔ انہوں ںے وائلڈ لائف مینجمنٹ میں ماسٹر کیا ہے اور انہیں جانوروں کا شکار کرکے تسکین ملتی ہے۔وہ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ صبح اپنے گھر سے نکلتی ہیں اور شام تک لوٹتی ہیں۔ عموما وہ عام ہرن، بارہ سنگھے اور جنگی خنزیر پر فائر کرکے انہیں ہلاک کرتی ہیں۔ اس کے بعد جانور کو گھر لے جاتی ہیں جہاں سب گھروالے اس کی دعوت اڑاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں