0

این اے 249 ضمنی الیکشن؛ (ن) لیگ نے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی


کراچی: مسلم لیگ (ن) نے این اے 249 میں اپنے امیدوار کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے حمایت مانگ لی۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاس میں ملاقات کی، دونوں رہنماں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی۔ تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جواب میں کہا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں