0

دو بار کورونا ویکسین لگوانے والے ڈاکٹرز بھی کورونا کا شکار


اسلام آباد: کورونا ویکسین لگوانے والے ڈاکٹروں میں پھر سے کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال کے چند ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، حالانکہ ان ڈاکٹروں کو کورونا ویکسین لگ چکی تھی۔اسلام آباد کے سرکاری ہسپتال کے 4 ایسے ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کو کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لگ چکے ہیں۔ اسپتال زرائع نے تصدیق کی ہے کہ جن ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے انہیں کورونا کے دونوں ڈوز لگ چکے ہیں، دونوں ڈوز لگنے کے باوجود ان ڈاکٹروں میں وائرس کی تصدیق سے تشویش پیدا ہوئی ہے کہ یہ ویکسین کورونا کے خلاف موثر ہیں یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں