0

وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے خاتون اول کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور خاتون اول کی جلد صحتیابی کی دعا گو ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ اللہ جلد دونوں کو صحت یاب کرے، کورونا ویکسین محفوظ ہے اور وزیراعظم نے صرف 1 دن قبل ویکسین لگوائی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو ویکسین لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں