0

ہراسانی کیس؛ ایف آئی اے نے حامیزہ مختار سے موبائل فون اور دیگر ریکارڈ طلب کرلیا


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف بلیک میلنگ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر ایف آئی اے سائبر ونگ لاہور میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ایف آئی اے نے خاتون حامیزہ مختار سے اس کا موبائل فون اور دیگر ریکارڈ مانگ لیا۔ فونز کا فرانزک آڈٹ ہوگا اس کے بعد ہی تفتیش آگے بڑھے گی۔ ایف آئی اے سائبر ونگ کے ذرائع کے مطابق حامیزہ مختار نے کچھ موبائل فون نمبرز فراہم کیے تھے کہ ان موبائل نمبروں سے ان کو دھمکانے بلیک میل کرنے اور نازیبا میسجز بھیجنے گئے ہیں۔یہ درخواست ایف آئی اے سائبر ونگ لاہور کو ملی جس پر فوری تحقیقات شروع کی حامیزہ مختار کی طرف سے فراہم کیے گئے نمبرز مریم احمد محمد بابراور سلیمی بی بی کے نام رجسٹرڈ تھے رجسٹرڈ نمبر کے مالکان کو نوٹسز جاری کرکے طلب کیا گیاہے۔ بابر اعظم کی جگہ ان کے بھائی فیصل اعظم پیش ہوئے اور بابر کے پیش ہونے کے مہلت طلب کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں