0

جذام کی دوا بھی کورونا وائرس کے خلاف مفید ہوسکتی ہے، تحقیق


ہانگ کانگ / کیلیفورنیا: امریکا اور ہانگ کانگ کے ماہرین نے ایک مشترکہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ جذام کی ایک عام اور کم خرچ دوا کووِڈ 19 کے علاج میں بھی مثر ثابت ہوسکتی ہے۔کلوفازیمین (Clofazimine) کہلانے والی یہ دوا ساری دنیا میں کئی سال سے عام دستیاب ہے اور جذام کے خلاف کامیابی سے استعمال ہورہی ہے۔واضح رہے کہ جذام (leprosy) جلد کی ایک بیماری ہے جس میں کھال پر سفید دھبے پڑ جاتے ہیں۔ جذام کو برص اور کوڑھ بھی کہا جاتا ہے جبکہ یہ غریب اور پسماندہ ممالک میں بہت عام ہے۔تحقیقی مجلے نیچر میں اشاعت کیلیے منظور شدہ مقالے کے مطابق، ابتدائی تجربات میں کلوفازیمین نے کووِڈ 19 وائرس کو خلیوں میں داخل ہو کر اپنی نقلیں بنانے اور بیماری پیدا کرنے سے باز رکھا۔کلوفازیمین کے یہی اثرات مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سینڈروم (MERS) کے خلاف بھی دیکھے گئے۔ 2012 سے شروع ہونے والی یہ عالمی وبا بھی ایک کورونا وائرس ہی کا نتیجہ تھی، یعنی وہ وائرس موجودہ سارس کوو 2 وائرس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں