0

کیا یہ ننھا منا سنہری کچھوا ہے؟


ویتنام: اگر آپ تصویر میں دکھائی دینے والے اس جانور کو ننھا منا سنہری کچھوا سمجھ رہے ہیں تو اپنی غلط فہمی دور کرلیجیے کیونکہ اصل میں یہ ایک قسم کا بھنورا ہے۔یہ شمال مشرقی ہندوستان، ویتنام، انڈونیشیا، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، میانمار اور چین سمیت کئی جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں میں پایا جاتا ہے۔کچھوے سے ظاہری مشابہت کی وجہ سے اس کا نام بھی گولڈن ٹوٹوئیز بِیٹل (سنہری کچھوا بھنورا) رکھا گیا ہے۔ویسے تو اس کی بہت سی اقسام ہیں جن کی رنگت سرخ اور بھوری ہوتی ہے تاہم لیکن ایک نوع Aspidimorpha sanctaecrucis اپنے چمک دار سنہری رنگ کی وجہ سے سنہری کچھوا بھنورا کے نام پر پوری اترتی ہے۔ تصویر میں بھی ایسا ہی ایک بھنورا دکھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں