0

بی جے پی کے وزیر کا بھارت میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ


اتر پردیش: بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر نے ملک میں برقعہ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کے باعث مسلمانوں کے لیے زندگی دن بدن مشکل ہوتی جارہی ہے، کبھی گائے کا گوشت کھانے پر ماراجاتا ہے تو کبھی مذہبی فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے، چند روز قبل ریاست آسام میں مدارس بھی بند کردیے گئے تھے جب کہ اب ایک وزیر نے برقعہ پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر پارلیمانی امور و دیہی ترقی آنند سواروپ شکلا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ برقعہ غیر انسانی اور شیطانی لباس ہے، بیشتر اسلامی ممالک برقعہ پر پابندی عائد کرچکے ہیں لہذا پورے ملک میں اس پر پابندی ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں