0

نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی


لاہور: نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق کل 26 مارچ کو مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی گئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیشی کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔ پیشی ملتوی کرنے کا فیصلہ نیب میں اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی جانب سے ہر نوعیت کے ہجوم کو اکٹھا کرنے پر پابندی ہے۔مریم نواز کی گزشتہ پیشی پر نیب عمارت پر دانستہ پتھرائو کیا گیا تھا۔ مریم نواز کی پیشی این سی او سی کی گائیڈ لائنز اور مفاد عامہ کے پیش نظر ملتوی کی جارہی ہے۔مریم نواز کا ردعمل نیب کی جانب سے پیشی ملتوی ہونے کے بعد جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اب نیب کیلئے آسان شکار نہیں بنوں گی۔ نیب نے جتنا انتقام لینا تھا وہ ہو چکا اب ان کے انتقام کا دور گزر گیا۔اب ظلم کے مٹنے کے دن آ گئے ہیں۔نیب کو مخالفین کے خلاف انتقام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نیب عمران خان کے کہنے پر چلتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پیشی ملتوی کی گئی تو وزیراعظم نے اجلاس کیوں کیا۔عمران خان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔ملک میں قانون ہے تو وزیراعظم آفس میں بھی لاک ڈاون ہونا چاہیے ۔نیب کے پیچھے اصل چہرہ عمران خان اور جعلی حکومت کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں