0

پاکستان میں 50 سال کے افراد کو بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ


اسلام آباد: پاکستان چین سے مزید 70 لاکھ کرونا ویکسین ڈوز خرید رہا ہے جب کہ ملک میں 50 سال کی عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا عمل اپریل سے شروع ہوجائے گا۔وفاقی وزیر اسد عمر نیمیڈیاسے بات چیت میں بتایا کہ 70 لاکھ کورونا ویکسین کی ڈوز اپریل میں پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔اپریل کے دوسرے ہفتے سے پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ چین سے سائنو فارم اور کین سینو ویکیسن کی خریداری کی جارہی ہے۔ چین سے پہلے خریدی گئی ویکیسن کی دو کھیپ رواں ماہ کے آخر تک پاکستان پہنچیں گی جبکہ چین سے رواں ماہ 10 لاکھ سائنو فارم ویکسین کی ڈوز آئیں گی۔ پاکستان نے 60 ہزار کین سائینو ویکیسن بھی خریدی ہے ۔یورپ کی اپنی مینوفیکچرنگ وہان کی عوام کے لئے پوری نہیں ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت پر دبا بڑھنے کی وجہ سے ایشیائی ممالک کو دی جانے والی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں