0

گلگت کے علاقے نلتر میں مسافرگاڑی پرفائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی


گلگت: نلتر پائین میں مسافرگاڑی پرفائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایس پی گلگت مرزا حسن نے بتایا کہ واقعہ میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو گلگت سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جارہی تھی جب نامعلوم افراد نے اس پر گولیاں برسادیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نومل تھانہ پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردیں۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ اور کمشنر گلگت سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، واقعے کی تحقیقات کے لئے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں