0

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ


اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا۔مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر20.04 فیصد،آٹا1.01 فیصد چکن8.81فیصد مہنگے ہوئے جبکہ پیاز 2.27فیصد اورلہسن8.12 فیصد،آلو1.98 فیصد،دال مونگ0.54فیصد سستی ہوئی۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ25 مارچ 21 20کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی) کے لحاظ سے گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح15.35فیصد رہی ہے تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح0.61فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں