0

ٹی وی اور اسمارٹ فون، چھوٹے بچوں کی ذہنی صحت کے دشمن ہیں، تحقیق


ہیلسنکی: فن لینڈ میں ایک طویل تحقیق کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ دیر تک ٹی وی، اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر کارٹون فلمیں وغیرہ دیکھنے والے چھوٹے بچے صرف پانچ سال کی عمر میں کئی طرح کے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔یہ تحقیق ہیلسنکی سینٹرل ہاسپٹل میں بچوں کی نفسیاتی معالج، ڈاکٹر جولیا پاوونن کی سربراہی میں 2011 سے 2017 تک کی گئی۔اس دوران 18 ماہ (ڈیڑھ سال) سے پانچ سال کے 699 بچوں میں ٹی وی، اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے روزانہ استعمال کا جائزہ لیتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش بھی کی گئی کہ یہ آلات ان بچوں کے مزاج پر کیسے اثرات مرتب کرتے ہیں۔اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ 18 ماہ کے 23 فیصد بچے، جبکہ پانچ سال عمر کے 95 فیصد بچے روزانہ ایک گھنٹے سے زیادہ وقت ان آلات کے سامنے گزارتے ہیں؛ جو عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ حد سے زیادہ ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں