0

چینی صدر کا وزیراعظم کو خط، کورونا سے صحت یابی کیلیے نیک تمناوں کا اظہار


بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خط کر ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں چینی سفیر نونگ رونگ نے لکھا کہ صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں