0

کباڑ میں خریدا گیا معمولی پیالہ 11 کروڑ روپے میں نیلام


نیو یارک: نیویارک میں چینی مٹی کا ایک معمولی پیالہ تقریبا 7 لاکھ 22 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ اسے پچھلے سال امریکی ریاست کنکٹیکٹ کے ایک نامعلوم شخص نے کسی گھر سے فروخت ہونے والے کباڑ سے صرف 35 ڈالر میں خریدا تھا۔چینی مٹی کے اس سفید پیالے پر نیلگوں رنگت کے منفرد نقش و نگار دیکھ کر اس نے پیالے کی تصویریں نیویارک کے مشہور نیلام گھر سودبیز کو بھیج دیں تاکہ اس کی اصلیت اور اصل قیمت کے بارے میں معلوم ہوسکے۔نیلام گھر کے ماہرین نے ان تصویروں کا معائنہ کرکے انکشاف کیا کہ یہ پیالہ تقریبا 600 سال پرانا ہے جو پندرہویں صدی عیسوی میں چین کے منگ شاہی خاندان کے یونگل بادشاہ کے زمانے سے تعلق رکھتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں