0

گمشدہ برِاعظم زی لینڈیا کی پوشیدہ حدود ظاہر ہوگئیں


کوئنز لینڈ: سمندر کی گہرائی میں زمینی حدود کی نقشہ سازی کے دوران بعد غرقاب شدہ براعظم زی لینیڈیا کے مزید حدود کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ جنوبی بحرالکاہل میں نیو کیلیڈونیا کورال ریف (مرجانی چٹانوں) اور ایک بہت بڑے ارضی ٹکڑے پر مشتمل ہے۔خیال ہے کہ یہ سات کروڑ نوے لاکھ برس سے لے کر اٹھ کروڑ تیس لاکھ برس قبل تمام برِاعظموں کے مجموعے گونڈوانا سے الگ ہوگیا تھا۔ اس کا مجموعی رقبہ 50 لاکھ مربع کلومیٹر ہے اور خرد براعظم مڈغاسکر سے چھ گنا بڑا ہے۔ اسے 2017 میں براعظم کا درجہ دیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ماہرین اس کی حدود کو سمجھ رہے ہیں جس کی 94 فیصد مقدار زیرآب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں